دمشق7فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے شہر ادلب میں فضائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم تیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین اورعلاقے میں کام کرنے والے امدادی کارکنوں کے مطابق اس کارروائی کے دوران جنگی طیاروں سے آٹھ حملے کیے گئے۔عینی شاہدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ بمباری روسی طیاروں نے کی لیکن روسی وزارت دفاع نے ان دعووں کی فوری طور پر تردید کر دی۔ سوشل میڈیا پر شائع کردہ ایک ویڈیو کے مطابق ہلاک شدگان میں عام شہری اور بچے بھی شامل ہیں۔